حکومت سخت کارروائی کرے گی

لوئرکرم کے حالیہ واقعہ کیخلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ لوئرکرم کے حالیہ واقعہ کیخلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ یاد رہے کہ لوئر کرم میں گزشتہ روز سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، اس واقعہ میں جہاں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے، وہیں سامان لوٹ کر ٹرکوں کو بھی جلا دیا گیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور جہاں جہاں گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہاں حکومت سخت کارروائی کریگی۔

مزید پڑھیں:  اشیائے ضروریہ پر مشتمل 250گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا