پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش

نوشہرہ، پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش جاں بحق، دیگر فرار

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے تھانہ اکوڑہ خٹک کے علاقے آدم زئی میں پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش جاں بحق جبکہ دیگر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعات کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقے آدم زئی میں منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک منشیات فروش موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ دیگر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اکوڑہ خٹک پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے منشیات فروشوں کی تلاش میں علاقے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے ملاقات نہ کرانا عدلیہ کی بے عزتی ہے ، پی ٹی آئی