کوہاٹ پولیس موبائل پردہشت گرد حملہ

کوہاٹ پولیس موبائل پردہشت گرد حملہ، 2 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: کوہاٹ پولیس موبائل پردہشت گرد حملہ کے دوران 2 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ان اہلکاروں میں ایک کو مقامی ہسپتال جبکہ دوسرے کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔
کوہاٹ کے ریجنل پولیس افسر نے بتایا ہے کہ نواحی علاقے شادی پور میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا، حملہ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ذرائع کےمطابق حملہ میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کوہاٹ پولیس موبائل پردہشت گرد حملہ کے دوران 2 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  عید قریب آتے ہی نوشہرہ کے بازاروں میں رش، خریداری زوروں پر