طیارہ حادثہ میں‌ بچوں سمیت 18افراد

ٹورنٹو ،طیارہ حادثہ میں‌ بچوں سمیت 18افراد زخمی، دو کی حالت نازک

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ میں‌ بچوں سمیت 18افراد زخمی، دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیٹرسن ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ اُلٹ گیا، جس کے باعث بچوں سمیت 18 مسافر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے.
ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں 80 مسافر سوار تھے، جن میں‌18 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ باقی دیگر مسافر محفوظ رہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو تیز ہواؤں کے باعث حادثہ پیش آیا۔ مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں، ائیرپورٹ حکام کی جانب سے طیارہ پلٹنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم ابتدائی طو رپر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز ہواوں کے باعث پیش آیا۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ائیرپورٹ سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ میں‌ بچوں سمیت 18افراد زخمی، دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ دوسری طرف امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان کاافغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہ کرنےکافیصلہ