پی ٹی آئی پھر اسٹیبلشمنٹ

پی ٹی آئی پھر اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ مذاکرات کیلئے ہاتھ پاوں مارنے لگی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پھر اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ مذاکرات کیلئے ہاتھ پاوں مارنے لگی، اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ مذاکرات میں اہم کردار خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دو رائے پیدا ہو رہی ہے، ایک طرف علی امین گنڈاپور کے حوالے سے باخبر ذرائع کہہ رہے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی بحالی کیلئے اپنے تعلقات کا استعمال کررہے ہیں، تو دوسری طرف پارٹی سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ اس بات کی تردید کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وقاص اکرم شیخ کی اس تردید کے باوجود پی ٹی آئی پس پردہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے بے قرار ہے اور اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کو اہم شخصیت سمجھتی ہے کہ وہی بات چیت بحال کرا سکتے ہیں۔ اس معاملے میں فریق دوم کی جانب سے کوئی اطلاعات نہیں کہ وہ بھی بات چیت کیلئے تیار ہے کہ نہیں۔ یاد رہے پی ٹی آئی پھر اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ مذاکرات کیلئے ہاتھ پاوں مارنے لگی.

مزید پڑھیں:  دیرلوئر میں بہار کے رنگ بکھر گئے، ہر سو رنگ برنگے پھولوں کی مہک