حماس 4یرغمالیوں کی لاشیں بھی حوالے

جنگ بندی معاہدہ، حماس 4یرغمالیوں کی لاشیں بھی حوالے کرے گا

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت جمعرات کو حماس 4یرغمالیوں کی لاشیں بھی حوالے کرے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے، اس معاہدے کے تحت حماس 4یرغمالیوں کی لاشیں بھی حوالے کرے گا جبکہ اس کے برعکس اسرائیل تواتر کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
صیہونی افواج کی جانب سے جہاں فسلطینیوں پر بارود برسایا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے، جس سے بے سروسامان فلسطینی شدید سردی کے باعث کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے حماس ہفتے کے روز تین یرغمالیوں کو رہا بھی کرے گا، تاہم اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا ، علیمہ خان