پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری

پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری و حفاظتی ضمانت دینے سے پشاورہائیکورٹ کا انکار

ویب ڈیسک: پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے پشاورہائیکورٹ نے انکار کر دیا، اس حوالے سے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔
سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔
پشاورہائیکورٹ کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ ہو۔ یاد رہے پنجاب کے سیاستدانوں کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے پشاورہائیکورٹ نے انکار کر دیا.

مزید پڑھیں:  یومِ پاکستان منانے کی پاداش میں تحریک انصاف کارکنوں کی پکڑدھکڑ قابلِ مذمت ہے