پشاورہائیکورٹ کا اسد قیصر کو 8اپریل

پشاورہائیکورٹ کا اسد قیصر کو 8اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ کا اسد قیصر کو 8اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اس حوالے سے سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اس حوالے سے دائر درکواست پر سماعت کی، جبکہ اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔
دوران سماعت رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے جا رہا ہوں، اس سال بھی ماہ رمضان میں عمرہ کے لئے جانے کا ارادہ ہے، اس لئے تاریخ رمضان المبارک کے بعد دی جائے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں ٹائم دیا جائے، رپورٹ جمع کرائیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے اسد قیصر کو 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ یاد رہے پشاورہائیکورٹ کا اسد قیصر کو 8اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اس حوالے سے سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرول و ڈیزل پرلیوی میں مزید اضافہ ،عوام ریلیف سے محروم