طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح

وزیر اعظم نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیاگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا،منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔
انٹرچینج میں 1.1کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کو سہولت ہو گی اور منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل پر وزیر داخلہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو محسن نقوی اسپیڈ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے 84 روز میں لائق تحسین کام کیا گیا اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے منصوبے لا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بھی آغاز کیا جائے گا اور اس منصوبے سے اسلام آباد کے باسیوں کو فائدہ پہنچے گا آج کی کارروائی خط کے ذریعے طیب اردوان کو بھیجوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آج بہت شاندار منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اور منصوبے کو مختص رقم سے بھی کم میں مکمل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی