105598572 3017963974918062 4218741761671652646 o

وزیر خارجہ کی نئے نامزد سفرا ء کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات

اسلام آباد : نئے نامزد سفرا ء کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

ملاقات کرنے والے، ان سفراء میں منصور احمد خان (نامزد سفیر برائے افغانستان)، معین الحق (چائنہ)، معظم علی خان (یو کے) احمد حسین دیو (برازیل)، ظہور احمد (سویڈن)، آفتاب احمد کھوکھر (آسٹریا)، سجاد حیدر خان (بیلارس)، سید حیدر شاہ(نیپال)، محمد حسن (انڈونیشیا )، امتیاز احمد قاضی (فلپائن )، مراد اشرف جنجوعہ (نیوزیلینڈ )، مظہر جاوید (جنوبی افریقہ )، ساجد بلال (مصر)، شوذب عباس(ایتھوپیا )، محمد سلیم(تنزانیہ )، احمد علی سروہے (نجر) ،امیر محمد خان (روانڈا)، سجاد احمد سیہڑ (کازغستان) ،بلال ھئ (آزربائیجان ) اور امجد عزیز قاضی(قونصل جنرل چندو ) شامل تھے

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر مبارکباد دی

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفرا ء سے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر تعینات ہو رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے. پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے.