ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملازمین کی اسناد چھان بین کے لئے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے سپرد کردی گئیں ۔
اس سلسلے میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے وی سی پشاور یونیورسٹی کی اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں، اسناد کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔
سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں کی فوری اور شفاف تصدیق یقینی بنائی جائے، شفاف بھرتیاں یقینی بنائی جائیں،اسمبلی سیکرٹریٹ میں میرٹ اولین ترجیح ہے۔
انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو دیگر اداروں کے لیے مثال بنائیں گے، اسمبلی سیکرٹریٹ میں جعلی ڈگریوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اسپیکر چیمبرمیں اسمبلی ملازمین کی تعلیمی اسناد متعلقہ حکام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
