پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل

چمپئنز ٹرافی کا پہلا ٹاکرا، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل

ویب ڈیسک: انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستانی شائقین اپنے ہوم گراونڈ پر آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا میلہ سجتے دیکھیں گے، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں‌ پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہونگے، نیشنل سٹیڈیم کراچی میچ کی میزبانی کرے گا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں‌آج سے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، یاد رہے کہ 29 سال بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے. میگا ایونٹ کیلئے سب نے بہترین تیاری کر رکھی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے ونر کا تاج کو سر سجائے گا اس کیلئے تمام ٹیمیں‌نبرد آزما ہیں۔
آئی سی سی ایونٹ کیلئے پاکستان میں‌تینوں سٹیڈیمز اپ گریڈیشن کے بعد مکمل بدل چکے ہیں، پاکستانی سٹیڈیمز کا معیار بہترین ہونے کے بعد اب کھلاڑیوں‌کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرافی کو بھی قبضہ میں کر لیں، گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات پر بھی پورا کرنا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہیں‌، دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ کا افتتاحی میچ دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ آج کے میچ میں بابر اعظم اور فخر زمان پاکستانی شائقین کی امیدوں کا محور ہوں گے، کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار کچھ کر دکھانے کیلئے بے چین ہیں.
میچ کے دوسرے حریف نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی کسی سے کم نہیں، کیویز کی بیٹنگ لائن انتہائی مضبوط ہے تو ان کی بولنگ بھی کسی سے کم نہیں‌، کیوی ٹیم کو کین ولیمسن سمیت کئی میچ ونر پلیئرز کا ساتھ حاصل ہے، کیوریٹر و ماہرین کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار معلوم ہوتی ہے، لیکن بولرز کو دوسری اننگز میں‌اس سے ٹرن ملنے کا امکان ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری آج کے میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے، میچ سے قبل افتتاحی تقریب رکھی گئی ہے، پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر شائقین بھی میچ براہ راست دیکھنے کیلئے گراونڈ کا رخ کر سکتے ہیں، اور عوام کا ایک جم غفیر امڈ آئیگا.
شاہین اور کیویز کے مابین اس سے قبل سہ فریقی سیریز کا کوئی پریشر اس میچ پر نہیں پڑے گا، کیونکہ قومی کرکٹرز اس شکست کو بھلا کر آگے کی جانب قدم بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، اس میچ میں قومی کرکٹر کیویز سے سابق حساب کتاب چکتا کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں.

مزید پڑھیں:  میٹرک امتحانات، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور حساس اداروں کو ہالز معائنہ کی اجازت