امریکا اور روس مذاکراتی ٹیمیں مقرر

یوکرین جنگ کا خاتمہ، امریکا اور روس مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے پر متفق

ویب ڈیسک: یوکرین جنگ کے خاتمہ کے حوالے سے امریکا اور روس مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے کرنے پر متفق ہو گئے ہیں، اس حوالے سے چند روز قبل بھی عندیہ دیا گیا تھا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور روس کی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی، اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ روسی وفد سے 4 اصولی باتوں پر اتفاق ہوا ہے، تاہم کئی نکات ایسے ہیں جن پر یورپی یونین کو بھی اس معاملے میں شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکا کو بتا دیا کہ نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے، تاہم امریکا روس سفارتی مشنز کے لیے تمام رکاوٹوں کو ہٹانے، مفاہمتی لائحہ عمل تیار کرنے، امریکا روس تعاون کی بحالی کی شرائط طے کرنے اور معاشی تعاون میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
یاد رہے یوکرین جنگ کے خاتمہ کے حوالے سے امریکا اور روس مذاکراتی ٹیمیں مقرر کرنے کرنے پر متفق ہو گئے ہیں، اس حوالے سے چند روز قبل بھی عندیہ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی ایم اے مانسہرہ کے اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار