ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان سے انخلاء کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے، اس دوران لبنان کے سرحدی گاؤں سے اسرائیلی فوج نے انخلاء شروع کر دیا۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت لبنان کے جنوبی علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ اس کے گزرنے کے ساتھ ہی سرحدی گاؤں سے اسرائیلی فوج نے انخلاء شروع کر دیا جبکہ لبنانی فوج بھی پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔
ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی فوج کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کے دفاع کے لیے جنوبی لبنان کے 5 سٹریٹجک پوائنٹس پر عارضی طور پر موجود رہیں گے۔
یاد رہے لبنان نے حزب اللّٰہ کے لیے مالی امداد لانے کے اسرائیلی الزام پر ایران کی پروازوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کر رکھی ہے، اس پابندی کے جواب میں ایران نے بھی لبنان کی پروازوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔
