ویب ڈیسک: وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے خیبر بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مالیاتی نظام میں بہتری کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں، اور شفاف و بلا سود نظام سے ہی ترقی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی لحاظ سے جلد ہم خود مختار ہو جائیں گے، خیبر بینک میں نظام کو اسلامی بینکنگ پر منتقل کررہے ہیں، عوام کو بھی خیبر بینک کی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک اور صوبوں کی اکانومی کو منظم کرنا ضروری ہوتا ہے، ہم نے خود مختار ہونا ہے اور رزق حلال کمانا ہے، اور یہ سب شفاف و بلا سود نظام سے ہی ترقی آئے گی، مالیاتی نظام میں بہتری کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں۔
