تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول

تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب، خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں واقع تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گیا، اس کے ساتھ ہی خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے۔
اس وقت تربیلہ ڈیم میں موجودہ سٹوریج 0.92 ملین ایکڑ فٹ (16 فیصد) پانی قابل استعمال ہے، ڈیم سے اخراج 45 ہزار کیوسک اور امد صرف 13 ہزار 800 کیوسک کے قریب ہے۔ ڈیم ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اسی طرح پانی کی آمد اور اخراج کا سلسلہ جاری رہا تو تربیلا ڈیم 15 دنوں میں خالی ہو جاے گا۔
اسلام آباد کے لیے جو بڑے پانی سپلائی کے ذرائع ہیں یعنی سملی اور خانپور ڈیم، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ڈیڈ لیول پر پہنچ چکے ہیں۔ خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی سلامتی کمیٹی : قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کل بند رکھنے کا فیصلہ