ویب ڈیسک: آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کا شاندار مظاہرہ، پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار فضائی مظاہرہ کیا گیا، اس دوران فضائیہ نے پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فضائیہ کی نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیر کر قوم کو سلام پیش کیا، جبکہ شاہین بریک کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو مسحور کر دیا۔
جے ایف17 تھنڈر، ایف16 اور شیردل شاہینوں کی مہارت نے فضاؤں میں جوش و ولولہ پیدا کر دیا، فخرِ پاکستان جے ایف17 تھنڈر، جو کئی بین الاقوامی مشقوں میں اپنی حربی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے، بھی فلائی پاسٹ میں شامل تھا۔ یاد رہے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کا شاندار مظاہرہ، پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
