کیویز ڈگمگانے کے بعد جم گئے

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ: شاہینوں کی شاندار بائولنگ، کیویز کے 4کھلاڑی آؤٹ

ویب ڈیسک: چمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں‌ پاکستان کی پیس بیٹری چارج، جبکہ کیویز ڈگمگانے کے بعد جم گئے.
کیوی ٹیم نے 46 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنالیے ہیں، ٹام لیتھم اور گلین فلپس کریز پر موجود ہیں، ٹام لیتھم 95 رنز بناچکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، ابرار احمد اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ اڑا لی.
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ پوری سنسنی خیزی کے ساتھ جاری ہے، میچ میں‌کیویز کا شکار کرنے کیلئے پاکستان کی پیس بیٹری چارج ہے، لیکن ابتدائ میں کیویز ڈگمگانے کے بعد جم گئے اور 151 جوڑ لئے جبکہ ان کی تین وکٹیں گر چکی ہیں، کیویز کے اوپننگ بلے باز ول ینگ 91 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں.
یاد رہے کہ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، دنیا کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی کے مدیانوں‌پر سنسنی خیز میچز کھیلے جائیں گے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانووے اور ول ینگ نے اننگز کا آغاز کیا.
کیویز کو اوپنرز نے 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ڈیون کونووے 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن کریز پر آئے مگر ٹیم کو سنبھالا دینے کی بجائے صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، ٹام لیتھم 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں‌۔

مزید پڑھیں:  وفاق کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی پیپلزپارٹی نے مسترد کر دی