EbMnkauXYAA1VZn

کورونا کے خلاف چین کی مدد پر شکرگزار ہیں- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی :آرمی چیف سے چینی فوج کی میڈیکل ٹیم کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پیپلز لبریشن آرمی کی میڈیکل ٹیم کی ملاقات،میڈیکل ٹیم کی قیادت میجر جنرل ژھونی کررہے تھے.ملاقات میں کورونا وبا سے نمٹنے سےمتعلقہ امورپر تبادلہ خیال.

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ کورونا کے خلاف چین کی مدد پر شکرگزار ہیں،چین کی مدد کے باعث وبا کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کو بہت مدد ملی،دنیا اب تک کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، ایسی صورتحال میں عالمی تعاون پاکستان کی کوششوں کو بڑھانے کیلئے اہم ہے،عالمی تعاون وائرس کو روکنے اور معاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے.

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ