ویب ڈیسک: باجوڑ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ لیوی لائن میں ادا کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل مامومند میں پولیو مہم کے دورا ن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ لیوی لائن باجوڑ میں ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں کمانڈنٹ باجوڑ سکائوٹس بریگیڈیئر سعد سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر شہید کے جسد خاکے کو سلامی بھی پیش کی گئی۔
