چیف جسٹس کا اپوزیشن کو اعتماد

چیف جسٹس کا عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینےکافیصلہ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی پالیسی سازی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا اور ان سے بھی تجاویز لی جائیں گی تاکہ اصلاحات غیر متنازع اور پائیدار ہوں۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاس میں ملاقات کی اور ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی جبکہ چیف جسٹس نے وزیرِاعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگیں۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کیدوران چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں۔
ملاقات میں وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا اور ان سے بھی تجاویز لی جائیں گی تاکہ اصلاحات غیر متنازع اور پائیدار ہوں۔

مزید پڑھیں:  شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی ،51افراد ہلاک