ویب ڈیسک: باجوڑ میں 12سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل واڑہ ماموند علاقہ مینہ میں نامعلوم افراد نے 12سالہ بچی کو پتھروں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا ۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق بچی کی نعش کو تحویل میں لیکر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
واقعے کی تفتیش کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے ۔
