ویب ڈیسک: طویل خشک سالی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، بڑھتی گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات کے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی۔
تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی، جس سے جہاں ایک طرف موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا، لوگوں نے گرم ملبوسات پہن لئے، وہیں گرمی سے پریشان لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، موسم میں بھی خنکی بڑھ گئی۔
صوبائِی دارالحکومت پشاور کے علاوہ مالاکنڈ، ہری پور، ماہسنرہ، نوشہرہ اور اورکزئی کے اضلاع سمیت دیگر کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیگر دیر کے اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھِی شروع ہو گیا ہے، جس سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے طویل خشک سالی کے بعد زمین پانی کی سطح کم ہونے کے علاوہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، ڈیموں میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی تھی۔
ضلع مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہونے کے ساتھ ساتھ تیز ہوا چلنے سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، تحصیل درگئی میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، جو الگ سے لوگوں کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ ضلع ہری پور میں بھی طویل خشک سالی کے بعد شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے، جس پر عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، تحغہل غازی اور خانپور میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔
ضلع مانسہرہ میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، بارش سے بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلع مانسہرہ کی تحصیل دربند، اوگی، بفہ پکھل، کونش ویلی سرن ویلی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ شام تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ طویل خشک سالی کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش، بڑھتی گرمی سے پریشان شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، محکمہ موسمیات کے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی۔
