ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔
گلیات خیرا گلی کے مقام پر راولپنڈی سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی برف باری میں پھنس گئی، دیگر سیاحوں کی گاڑیاں بھی برف میں پھنس کر رہ گئِیں۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور گاڑی میں موجود سیاحوں کو نجی ہوٹل منتقل کر دیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق گاڑی میں 5 سیاح موجود تھے، ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے سیاحوں کو وہاں سے نکال لیا۔ یاد رہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔
