فخرزمان انجری کے باعث ایونٹ

پاکستانی ٹیم کو دھچکہ، فخرزمان انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو دھچکہ، فخرزمان انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ، اوپننگ بلے باز دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔
تفصیلات کے مطابق چمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو میچ کے لیے آج کراچی سے دبئی روانہ ہو گی تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، اور اس انجری کے بعد فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے، ان کی انجری کے حوالے سے پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، متبادل اوپنر کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے.
فخرزمان انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو جانےکے بعد امام الحق کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ، اور اس بات کا قوی امکان بھی ہے. یاد رہے فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا ۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر کی آمد : پشاور میں کھلونا بندوقوں اور فائر کریکر پر پابندی عائدکردی گئی