ویب ڈیسک: ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے کوششیں تیز کر دی گئیں، جن کے مطابق ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28فروری کو پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوگا۔
