شاہین ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام

چیمپئنز ٹرافی میں سست ترین بیٹنگ، شاہین ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر گئے

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سست ترین بیٹنگ کر کے شاہین ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سست ترین بیٹنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیسلہ کیا، اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 320 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز ول ینگ نے 107 اور مڈل آرڈر بلے باز ٹام لیتھم نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کیویز کے 321 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس دوران انتہائی سلو بیٹنگ کی گئی، اور بہت ساری مسنگ بھی کی گئی، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ یوں چیمپئنز ٹرافی میں سست ترین بیٹنگ کر کے شاہین ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوران میچ مقررہ ہدف کے تعاقب میں پہلے 10 اوورز پر مشتمل پاوور پلے میں صرف 22 رنز بنائے اور 2 وکٹیں گنوائیں۔ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے میچ کی پہلی پاوور پلے میں کم ترین سکور ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹون کرشنگ رولز، سپریم کورٹ کی خیبرپختونخوا حکومت کو ایک ماہ کی مہلت