ویب ڈیسک: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی کو عوام نے منتخب کیا، حالت جنگ میں ہونے کی وجہ سے زیلینسکی کا دور طویل ہو گیا، انہیں ہماری حمایت حاصل ہے۔
جرمن چانسلر اولاف شولس کا کہنا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا صدرزیلنسکی کو ڈکٹیٹر کہنا خطرناک ہے، امریکی صدر کو کسی کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے، جرمن وزیر خارجہ اینا لینا شارلٹ نے کہاکہ طویل مدتی امن صرف یورپ کو شامل کرکے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، ہم یوکرین کیلئے اپنی حمایت بڑھائیں گے۔
فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، یوکرین میں امن مستقل اور قابل اعتماد ضمانتوں کے ساتھ ہونا چاہئے، ہم ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کرکے یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
