اے این پی میدان میں

چارسدہ، پرانی سبزی منڈی منتقلی پر اے این پی میدان میں آ گئی

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں پرانی سبزی منڈی منتقلی پر اے این پی میدان میں آ گئی، تفصیلات کے مطابق پرانی سبزی منڈی کی منتقلی کے خلاف دکانداروں کی حمایت میں اے این پی میدان میں آگئی، سبزی و فروٹ بینکوں کو مسمار کرنے والی بھاری مشینری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے کہا کہ سبزی منڈی کو حالی نہیں کریں گے، اس حوالے سے اےاین پی، دکانداران اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔ تاجروں کے مرکزی صدر ملک سوھنی کی بھی چارسدہ آمد کا امکان ہے، جبکہ تاجروں نے ان سے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ریسکیو کا جامعہ پشاور میں عمارت خالی کرانے کے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ