ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی علاقے طورخم کے راستے 230 افغان باشندے ڈی پورٹ کئے گئے ہیں، یہ افغانی گزشتہ ایک ہفتے میں ملک بدر ہوئے ہیں۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم کے راستے گزشتہ ایک ہفتہ میں 230 افغان باشندے ڈی پورٹ ہوئے ہیں، ڈی پورٹ افغان شہری اسلام آباد اور راولپنڈی سے حراست میں لئے گئے تھے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ شہریوں میں 169 مرد، 38 خواتین اور 23 بچے شامل ہیں، پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
