صدقہ فطر 220روپے

صدقہ فطر کم از کم 220روپے مقرر ، نصاب جاری کردیا گیا

ویب ڈیسک: رواں سال صدقہ فطر کم از کم 220روپے مقرر کردیا گیا ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے نصاب جاری کردیا۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال گندم کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے جبکہ جو کے حساب سے 450روپے ادا کرنے ہوں گے۔
کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقی کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہو گا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صاع 2کلواحتیاطجو، کھجور، منقی کا نصاب ایک صاع 4 کلو گرام احتیاط بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کشمش کے حساب سے 75000 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقی کے حساب سے 150000 روپے ادا کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں مسجد کے باہر دھماکہ ،مفتی منیر شاکر شہید ،3افراد زخمی