بچی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

باجوڑ:5سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں 5سالہ بچی ماریہ بی بی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیاملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا،پولیس نے واقعہ کے 12گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں پانچ سالہ بچی ماریہ بی بی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کربے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس افسر نے کہا کہ واقعہ کے بعد باجوڑ میں سخت غم وغصہ پایا گیا، ۔خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تفتیش کے بعد ملزم تک پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف لوگوں سے تفتیش کی، ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کو شک کی بنیاد پر پکڑا گیا اور مزید تفتیش کی گئی، بچی کو سموسے کا لالچ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی بعد میں اس کو قتل کردیا گیا۔
ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ ملزم کے موبائل میں فحش ویڈیوز بھی تھیں، شواہد کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقیاتی سکیموں کا تعین، مشیر صحت احتشام علی کا اے ڈی پی کانفرنس بلانے کا فیصلہ