ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ مٹہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مٹہ کے علاقہ نلو روڈ میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شبیر ولد سید احمد خان اور شوکت ولد عبد الغفار ساکنان بیدرہ کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کو شواہد اکٹھ کر دیئے گئے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
