عمران خان کی کال مسترد

اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کر دی ،امیر مقام

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بانی کی کال مسترد کرتے ہوئے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ ہم باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے، عوام کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا، عمران خان نے گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھایا، عوام مسلم لیگ کی قیادت سے بہت محبت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹا لاہور کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے، خیبرپختونخوا کی حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔
امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کا دوسرا نام ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعفر ایکسپریس سانحہ کے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کا علاقہ کلیئر