ویب ڈیسک: برطانیہ کے دورہ کے دوران پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برٹش آرمی سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا، اس دوران انہیں بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل رولینڈ والکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو برٹش فوج اور ڈیپ ریس اسٹرائیک بریگیڈ کو جدید بنانے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران برٹش آرمی کے مختلف سسٹمز،اے آئی ٹیکنالوجی کا بھی مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2 روز قبل برطانیہ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کرنی تھی۔
یاد رہے برطانیہ کے دورہ کے دوران پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برٹش آرمی سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا، اس دوران انہیں بریفنگ دی گئی۔
