بانی پی ٹی آئی فیض حمید

بانی پی ٹی آئی فیض حمید کوآرمی چیف بناناچاہتےتھے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، اور چاہتے تھے کہ فوج ان کی پارٹی کا ذیلی ادارہ بن جائے، ان کا طرز عمل قطعی سیاسی نہیں، اپنے دور میں انہوں نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا۔
وفاقی وزیردفاع نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیربرطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے اہم سفارتی، عسکری اور معاشی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک دورمیں آرمی چیف کو قوم کا باپ کہتے تھے، تو جس کو باپ کہتے تھے، آج اسی کے بارے میں بد زبانی کرتے ہیں، دراصل بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، اور چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔
انھوں نے مزید کہا قومی املاک پرحملے اورشہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں، تحریک انصاف والوں کی ساری سیاست صرف ایک ذات کیلئے ہے، انہیں ملک کی فکر ہے نہ قوم کی، پی ٹی آئی کا طرف عمل ہرگزسیاسی نہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ سے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل رہی