کیش پٹیل 9ویں ایف بی آئی

بھارتی نژاد کیش پٹیل 9ویں ایف بی آئی ڈائریکٹر بن گئے

ویب ڈیسک: بھارتی نژاد کیش پٹیل 9ویں ایف بی آئی ڈائریکٹر مقرر کر دیئے گئے، اس سلسلے میں امریکی سینیٹ نے بھی توثیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل 9ویں ایف بی آئی ڈائریکٹر بن گئے، انہیں 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے کامیابی ملی، اس کے بعد ڈیمو کریٹس کے شکوک و شبہات نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے سربراہ بنا دیئے گئے۔
کیش پٹیل بھارتی نژاد امریکی ہیں اور ان کا پورا نام کشیپ پرمود ونود پٹیل ہے، سینیٹ سے ان کی توثیق کے بعد پٹیل ایف بی آئی کے نا صرف پہلے بھارتی بلکہ پہلے ایشیائی نژاد ڈائریکٹر بن گئے ہیں، ان کا تعلق نیویارک سے ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ: شاندانہ گلزار کو 15اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری