کرم میں بارش سے مکان منہدم

سدہ، لوئر کرم میں بارش سے مکان منہدم، خاتون شدید زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لوئر کرم میں بارش سے مکان منہدم ہو گیا، اس واقعہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے تبایا کہ لوئر کرم ستین (سدہ) میں بارشوں کی وجہ سے مکان منہدم ہوگیا، جس سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ہیں، جنہیں ملبے سے نکال کر تحصیل ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
ملک اسرافیل چمکنی کا کہنا ہے کہ پانچ کمروں کے کچے مکان کو بارش میں شدید نقصان پہنچا، مکان میں زخمی خاتون کے فری علاج معالجہ کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر متاثرہ گھرانے کو پی ڈے ایم اے کی جانب سے امداد مہیا کی جائے۔ یاد رہے ضلع لوئر کرم میں بارش سے مکان منہدم ہو گیا، اس واقعہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، محسن نقوی