ایک طالب علم جاں بحق

مردان میں ٹریفک حادثہ: ایک طالب علم جاں بحق ،2زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ مردان روڈ پر پیش آیا جہاں نجی سکول کے طالب علموں کو مرغیوں سے بھری ڈاٹسن نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک طالب علم موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
جاں بحق طالب علم کی شناخت 14سالہ طالب علم حسن کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 15سالہ عابد اور 14سالہ اویس شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق ڈاٹس ڈرائیو موقع سے فرار ہو گیا ۔
شہریوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  طورخم بارڈر 23ویں روز بھی بند ،دو طرفہ تجارت مکمل معطل