پاک افغان فورسز میں کشیدگی

طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار، آمدورفت بند

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ہے، رات گئے شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث ہر قسم آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار ہے، بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔ گزشتہ رات طورخم بارڈر پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔ اس صورتحال میں جب پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، تو افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ بارڈر کو دونوں جانب سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
بارڈر ذرائع کے مطابق طورخم گیٹ بند اور سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں، ان حالات میں افغان فورسز متنازعہ حدود میں تعمیراتی کام کرنے پر بضد ہیں، اس صورتحال میں پاک افغان دوستی ہسپتال بھی بند کر دیا گیا ہے۔ پاک افغان بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف سے پیدل آنا جانا بھی تاحال بند ہے، اس وجہ سے دونوں اطراف سے مسافر گیٹ کھلنے کا انتظار کرنے لگے۔ یاد رہے طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز میں کشیدگی برقرار ہے، رات گئے شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث ہر قسم آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹل سے پاراچنار امدادی سامان پر مشتمل قافلہ آج روانہ کیا جائیگا