ویب ڈیسک: پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 7مئی سے ہوں گے۔ امتحانات کیلئے نارمل فیس کے ساتھ داخلے کی آخری تاریخ 12 مارچ رکھی گئی ہے، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 24 مارچ، ڈبل فیس کے ساتھ 7 اپریل اور ٹرپل فیس کے ساتھ 16 اپریل تک کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بورڈ ذرائع کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ کی داخلہ فیس 2500 روپے، پارٹ ٹو کی فیس 2700 روپے، مارکس امپروومنٹ فیس 2800 روپے رکھی گئی ہے۔ امتحان کیلئے لیٹ فیس کے ساتھ پارٹ ون کی داخلہ فیس 3000، پارٹ ٹو کی 3200 روپے، ڈبل فیس کے ساتھ پارٹ ون کی فیس 3500، پارٹ ٹو کی فیس 3700 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بورڈ سے جاری ہونے والے شیڈول میں انٹرمیڈیٹ امتحان کیلئے ٹرپل فیس کے ساتھ پارٹ ون کی فیس 4500 اور پارٹ ٹو کی 4700 روپے رکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات 7مئی سے ہوں گے۔
