ویب ڈیسک: ججز سنیارٹی لسٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی چیلنج کر دی، سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ قرار دے کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات حاصل نہیں ہیں۔
درخواست میں اسلام باآباد بار کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میںٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔
ججز سنیارٹی لسٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کر کے چیلنج کی ہے، یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے اپنی سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
