لوئرکرم میں 4مقامات پر آپریشن شروع

لوئرکرم میں 4مقامات پر آپریشن شروع، 30 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لوئرکرم میں 4مقامات پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 30 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
ضلع کرم میں شرپسندوں اور خوارج کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے لوئر کرم میں 4مقامات پر آپریشن شروع کیا ہے، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع مجموعی طور پر 18 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں سمیت 30 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جن دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے، ان کے خلاف پہاڑوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
آر پی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقے میں‌آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ ٹل پاراچنار مین شاہراہ کو جلد از جلد آمد و رفت کے لیے محفوظ بنایا جائے گا۔ یاد رہے ضلع لوئرکرم میں 4مقامات پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 30 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکول پرنسپل پر شہری کا شدید تشدد، ناک ٹوٹ گئی، محکمہ تعلیم کا نوٹس