خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوئے

پشاور: محکمہ صحت کے مطا بق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 855 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے755 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 388 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 2 ہزار 516 مریض صحت یاب ہوئے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 9385 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی7 ہزار828 ہوگئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 417 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 277 افراد متاثر ہوئے۔