ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں کھیلا جانے والا ایم ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ ینگ سٹار نے جیت لیا۔
ایم ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ سٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فیصلہ کن میچ میں پختون کرکٹ کلب کو شکست دیدی۔
چہارمنگ مانڑوگی میں ہونے والے اس سنسنی خیز میچ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، لیکن ینگ سٹار نے فیصلہ کن لمحات میں بہترین کارکردگی دکھا کر فتح سمیٹ لی۔
فائنل میچ کا مہمان خصوصی ملک محمد جان نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
