لاء افسران تعیناتی سے متعلق ترمیمی

لاء افسران تعیناتی سے متعلق ترمیمی ایکٹ 2024 پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: لاء افسران تعیناتی سے متعلق ترمیمی ایکٹ 2024 پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی، اس حوالے سے درخواست پشاور ہائی کورٹ میں درخواست نصر اللہ نے سلطان محمد خان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے لاء افسران تعیناتی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی ہے، جبکہ ترمیمی ایکٹ 2024 کو 2014 سے نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ترمیم کے ذریعے خیبر پختونخوا ایڈووکیٹ جنرل آفس کے لاء افسران سروس آف پاکستان سے نکالے گئے، اس لئے عدالت مذکورہ ترمیم کو کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں:  بی ایل اے افغان سرپرستی میں پل رہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان