ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی جامعات کو مستقل وائس چانسلرز جلد مل جائینگے، اس سلسلے میں تمام تر امور آخری مراحل میں ہیں، اور ایک ماہ کے اندر اندر تمام معاملہ حل ہو جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے ایک جامع معاشی پلان تیار کیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد کے بعد آئندہ مالی سال تک یونیورسٹیوں کی مالی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ بانی چیئرمین کریں گے، وہ جس کو چاہیں، کوئی بھی ذمہ داری دے سکتے ہیں۔ وزیر صحت اچھا کام کر رہے ہیں اور صحت کے شعبے میں مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی جامعات کو مستقل وائس چانسلرز جلد مل جائینگے.
