صوابی ارتقاء 2025 نمائش

صوابی ارتقاء 2025 نمائش میں 7 مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ کی شرکت

ویب ڈیسک: صوابی ارتقاء 2025 نمائش میں 7 مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ کی شرکت، تین روزہ نمائش میں 250 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ارتقاء مقابلے و نمائش کا انعقاد کیا گیا، اس تین روزہ نمائش میں 250 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اس حوالے سے ترجمان ٹورازم اتھارٹی نے کہا کہ صوابی ارتقاء 2025 نمائش میں 7 مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ فیشن شو، آرٹ، تھیٹر ڈرامہ، مکس میڈیا، ڈیجیٹل آرٹ، اسٹل لائف پینٹنگ، فیشن شو اور جدید فیشن ڈیزائنگ کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ فیشن و آرٹ شو نقش آرٹ سوسائٹی جی آئی کے انسٹیٹیوٹ کے زیرانتظام منعقد ہوا ہے، نمائش میں آج فیش شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات پر کمیشن کے قیام کی یاددہانی، پختونخوا حکومت کا پشاورہائیکورٹ کو خط