جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی

پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیِ پرویز خٹک نے اپنے ابائ گاؤں مانکی شریف نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، بلکہ میری پارٹی میری عوام ہے، جو مضبوطی کے ساتھ میرے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، بلکہ غلطی اس قوم سے ہوئی ہے، میری کوئی پارٹی نہیں، بلکہ میری پارٹی میری عوام ہے، جو مضبوطی کے ساتھ میرے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک سالہ دور میں کون سے کام ہوئے، عوام بہت تکلیف میں ہے، عوام کو روزگار کی ضرورت ہے، پورے ملک میں مجھے ایک عزت دی جاتی ہے، جبکہ پاکستان کا سب سے جھوٹا شخص بانی پی ٹی آئی ہے، میں بہت جلد ایک کتاب لکھنے جا رہا ہوں، جس میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ لکھونگا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچایا، زرعی زمینوں کیلے ٹیوب ویل کے جال بچھائے، گاؤں گاؤں ہسپتال، مسجد، سکولز بنائے، سڑکیں پکی کرائیں۔ یاد رہے کہ جلسہ میں سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک اور ممبر قومی اسمبلی پرویز خٹک کے داماد عمران خٹک نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں:  ریسکیو کا جامعہ پشاور میں عمارت خالی کرانے کے فیصلے پر نظرِثانی کا مطالبہ