ملزم نوجوان قتل کر کے فرار

ایبٹ آباد، ملزم نوجوان قتل کر کے فرار، ورثا کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود سمبر نجی سوسائٹی میں ملزم نوجوان کو قتل کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، اس واقعہ میں ملزم کے ہاتھوں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ ارتکابِ جرم کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ مقتول کے ورثاء نے اس موقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے قاتل کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، مشتعل افراد نے نجی سوسائٹی کو بھی آگ لگا دی۔
واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ، اس دوران ورثاء نے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی روک دیا، ان کا مطالبہ تھا کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کیا جائے، جاں بحق شخص کی شناخت عمران عباسی جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی۔ یاد رہے ایبٹ آباد کے تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود سمبر نجی سوسائٹی میں ملزم نوجوان کو قتل کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا.

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان: مولانا عبداللہ وزیرمسجد کے اندر دھماکہ، متعدد افراد زخمی